کرن جوہر شاہ رخ خان کی بیٹی کو بالی وڈ میں متعارف کروائیں گے

کرن جوہر شاہ رخ خان کی بیٹی کو بالی وڈ میں متعارف کروائیں گے

ممبئی: بالی وڈ ہدایتکار کرن جوہر شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں متعارف کروائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سال 2018 میں بالی وڈ انڈسٹری کی مشہور شخصیات کے بچے بھی فلموں میں جلوہ گر ہوں گے جن میں شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر، سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور، سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور اب شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ بھی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گیں۔

یاد رہے شاہ رخ خان نے بھی انے بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا اگرچہ ان کے بچے آریان، سہانا اور ابرام ابھی چھوٹے ہیں اور اپنے کیریئر کے امکانات پر غور نہیں کر سکتے تاہم اُن کی بیٹی سہانا اداکاری کے میدان میں آنا چاہتی ہیں اور اکثر اپنے اسکول میں مخلتف ڈراموں میں حصہ بھی لیتی ہیں.

 اگر سہانا کے لیے کسی رول ماڈل کا انتخاب کرنا ہو تو شاہ رخ کی خواہش ہے کہ اُن کی بیٹی کاجول کے نقشِ قدم پر چلے۔ اُن کے خیال میں کاجول ایک ایماندار اداکارہ ہیں اور یہ ان کی بیٹی کے لیے ایک عظیم معیار ہو گا کہ وہ ان جیسی بنے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں