پاک فوج نے افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کر دیا

پاک فوج نے افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کر دیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت پاک افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کو دراندازی سے روکا جا سکے۔

dfe1d35c0e7a1325999f785225dc0332

آئی ایس پی آر کے مطابق خاردار تار دو مرحلوں میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند، خیبر ایجنسیوں اور دوسرے مرحلے میں باقی سرحدوں بشمول بلوچستان میں باڑ لگائی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے سرحد پر نئے قلعے اور چوکیاں بھی بنائی جا رہی ہیں۔محفوظ سرحد دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور بہتر سرحدی سکیورٹی نظام دیرپا امن اور استحکام کے لیے مفید ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں