برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف حملے، باکسر عامر خان کو جان کا خطرہ

برطانیہ میں مسلمانوں کیخلاف حملے، باکسر عامر خان کو جان کا خطرہ

لندن:مشہور باکسر عامر خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہ ہو سکتا ہے کہ کسی دن میں بھی کسی جنونی کے حملے کا نشانہ بن جا ئیں کیونکہ وہ مسلمان ہیں ہم بڑے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں اس صورتحال میں ہمیں پہلے سے زیادہ منظم اور اکھٹے ہونے کی ضرورت ہیگزشتہ روز ایک انٹر ویو میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی جان کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے وہ بھی کسی کارروائی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ عامر خان نے کہا کہ مانچسٹر اور لندن برج حملے کے بعد میں نے اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا تھا کہ ان حملوں کے ردعمل میں معصوم افراد نشانہ بن سکتے ہیں۔

عامر خان نے کہا کہ میں بھی حملے کا نشانہ بن سکتا ہوں۔ ہو سکتا ہے کہ میں کسی دن اپنی بیٹی کے ہمراہ سڑک کنارے کھڑا ہوں اور کوئی جنونی ہم پر اپنی گاڑی چڑھ دوڑائے۔عامر خان نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم بڑے مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں ہمیں پہلے سے زیادہ منظم اور اکھٹے ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں وہ اپنی بیٹی کے مستقبل سے بہت پریشان ہیں۔

مصنف کے بارے میں