بھارت میں پولیس نے پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے پر 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتارکرلیا

بھارت میں پولیس نے پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے پر 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتارکرلیا

بھوپال: پاکستان کے ہاتھوں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا غصہ اب تک ٹھنڈا نہ ہوا،ریاست مدھیہ دیش میں پولیس نے آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشیاں منانے پر 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔

منگل کو بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برہان پور میں آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پرپولیس نے 15مسلمان نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتارافراد پر پاکستان کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگانے کا بھی الزام ہے ۔

شاہپور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹرسنجے پھاٹک نے بتایا کہ ایک مقامی رہائشی نے شکایت کی تھی کہ بعض افراد آ ئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کی خوشی میں پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں جس پر پر کاروائی کی گئی ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے جبکہ پاکستان میں جشن منایا جارہا ہے ۔

تیسرے روز بھی بھارتی ٹی وی چینل اپنی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان سے شکست کا رونا روتے رہے ۔

مصنف کے بارے میں