چیف سلیکٹر کی فاتح ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو وارننگ

لاہور : چیمپینز ٹرافی میں شاندار فتح کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ٹیم میں کم از کم ایک سال تک تبدیلی نہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ضرور محسوس ہوئی تو چند ایک بڑی تبدیلیاں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی کی فتح پاکستان کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی۔ نئے لڑکوں کو ٹیم میں شامل کرنا آسان کام نہیں تھا لیکن انہوں نے اس بڑے ایونٹ میں جس طرح پرفارم کیا وہ قابل ستائش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فاتح ٹیم کو ایک سے ڈیڑھ سال موقع دینا چاہئے اور بورڈ ٹیم میں بڑی تبدیلی کے حق میں نہیں ہیں تاہم خراب کارکردگی کی بنیاد پر ایک دو بڑی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔انضمام الحق کے اس بیان کے بعد ایونٹ میں خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں احمد شہزاد اور وہاب ریاض کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑ گئی ہے۔