بعض صحافیوں کی خبروں سے دل آزاری ہوتی ہے، نور

لاہور :ادکارہ نور بخار ی صحافیوں پر برس پڑیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا انتہائی ذمے داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتا ہے مگر بعض صحافی اس طرح کی خبریں لگا دیتے ہیں جس سے کسی کی دل آزاری ہوتی ہے۔

ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور صحافیوں پر ایک بڑی ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے عوام میں فلاح و بہبود کی آگاہی کے لئے پیغام کو کس طرح پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں صحافت حکومت کا آئینہ ہوتا ہے جو کچھ حکومت کر رہی ہوتی ہے صحافت اس کو اسی طرح پیش کرتی ہے اور اگر کوئی جانبداری کا مظاہرہ کرتا ہے تو وہ اپنے صحافتی قبیلے سے بغاوت کا مرتکب ہوتا ہے۔