بالوں کے کیمیکلز بریسٹ کینسر کا باعث بن سکتے ہیں ، تحقیق

نیوجرسی: خبردار ! اگر آپ بھی ہیئر ڈائی اور گھنگھریالے بالوں کو سیدھا کرنے والے کیمیکلز استعمال کرتی ہیں تو آج ہی روک دیں کیونکہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے یہ کیمیکلز سے خواتین میں بریسٹ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔

نیوجرسی میں رٹگرز یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ماہرین نے خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے ایک سروے کیا اور اس میں 20 سے 75 سال کی 4 ہزار سے زائد خواتین نے حصہ لیا اور ان میں سے 2280 خواتین کو بریسٹ کینسر تھا جن میں 1508 سیاہ فام اور 772 سیاہ فام تھیں۔
رپورٹ کے مطابق 58 فیصد سفید فام اور 30 فیصد سیاہ فام خواتین نے بالوں کا رنگ استعمال کیا جب کہ 5 فیصد سفید فام اور 88 فیصد سیاہ فام خواتین نے ریلیکسر استعمال کیے جو بریسٹ کینسر کی وجہ بنے۔ماہرین نے بغور جائزہ لینے کے بعد کہا کہ سیاہ فام خواتین بالوں کو رنگنے کے لیے گہرے شیڈز استعمال کرتی ہیں اور جن خواتین نے اسے استعمال کیا، رنگ استعمال نہ کرنے والی خواتین کے مقابلے میں وہ بریسٹ کینسر سے 50 فیصد زیادہ متاثر ہوئیں جب کہ سفید فام خواتین میں یہ رحجان 74 فیصد تھا تاہم بعض جانوروں پر بالوں کے کئی رنگوں، اسٹریٹنر، ریلیکسر اور ڈائی استعمال کرکے معلوم ہوا کہ اس کے کیمیکلز بریسٹ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔ماہرین کی یہ تحقیق جرنل کارسینو جنیسس میں شائع کی گئی ہے۔