پنجاب حکومت کا ڈاکٹرز کی آسانی کیلئے نیا اقدام

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرز کی چھٹی کے لئے آن لائن پورٹل متعارف کرا دیا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے متعارف کرائے گئے آن لائن پورٹل کے ذریعے ڈاکٹرز کی چھٹیوں کے لئے درخواستیں وصول اور منظور کی جائیں گی۔

آن لائن پورٹل کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں سمیت میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کو بھی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے کے مطابق 22 جون کے بعد ڈاکٹرز اور طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر ملازمین کی چھٹیوں کے لئے ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی اور صرف آن لائن پورٹل کے ذریعے جمع کرائی گئی درخواست پر چھٹیاں دی جائیں گی۔