وزیراعظم کا قومی کر کٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا قومی کر کٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلیے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں ہر کھلاڑی کو ایک ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے وزیر اعظم نوازشریف کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے.

اس حوالے سے وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نے شاندار اور تاریخی کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے. وزیراعظم نے اس نقد انعام کا اعلان آئی سی سی چمپئن شپ جیتنے کے لئے کھلاڑیوں کی کوششوں کے اعتراف میں کیا کیوں کہ بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے چیمپئن بن کر قوم کا سرفخر سے بلند کیا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کھیلوں کو فروغ ملے گا قومی ٹیم نے ہرشعبے میں بہترین کارکردگی دکھائی وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے، نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کھیلوں کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گی، ٹیم نے بیٹنگ، بالنگ، فیلڈنگ اور ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائی، بہترین کارکردگی پر قومی ٹیم پذیرائی کی مستحق ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کھیلوں کے فروغ کیلئے معاون ثابت ہو گی مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو عمرہ کروانے کا اعلان کیا تھا جب کہ چیرمین پی سی بی شہریارخان نے بھی انعام کے طور پر کھلاڑیوں کو 10،10 لاکھ روپے بونس دینے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم نے لندن کے اوول گرانڈ میں روایتی حریف بھارت کو تاریخی شکست دیکر پہلی بار چیمپئنزٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں