کرکٹ پر نہ تو سیاست کرنی چاہئے اور نہ ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنا چاہئے, رشی کپور

کرکٹ پر نہ تو سیاست کرنی چاہئے اور نہ ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنا چاہئے, رشی کپور

ہمیشہ صرف پیار کی بات کرتا ہوں، میں غلط ہوں، آپ صحیح ہیں، میں ہار گیا، آپ جیت گئے.کرکٹ پر نہ تو سیاست کرنی چاہئے اور نہ ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنا چاہئے' رشی کپور


لاہور: ہندوستان کے سپرسٹار رشی کپور نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل فادرز ڈے کے حوالے سے ایک متنازعہ ٹویٹ کے ذریعے ٹویٹر پر پاک بھارت جنگ چھیڑی۔ اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی عوام کو میچ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں نے بات کا بتنگڑ بنا لیا۔ میں نے کہا بھی کہ مجھ سے غلطی ہو گئی لیکن لوگوں نے میرا جواب سنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے میرے متعلق بہت غلط باتیں کیں مگر میں پریشان نہیں ہوتا کیونکہ بچے ہمارے ہوں یا پاکستان کے سب چھوٹی موٹی بدمعاشی کرتے ہیں. بچوں کو کرکٹ ٹیموں کو سپورٹ کرنا چاہئے مگر غیراخلاقی باتیں نہیں کرنی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ پر نہ تو سیاست کرنی چاہئے اور نہ ایک دوسرے کے مذہب کو برا بھلا کہنا چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ صرف پیار کی بات کرتا ہوں، میں غلط ہوں آپ صحیح ہیں، میں ہار گیا، آپ جیت گئے۔

رشی کپور نے مزید کہا کہ چاہتا ہوں دونوں ملکوں کے عوام محبت اور امن سے رہیں، پاکستان کی عوام کی محبت کا شکرگزار ہوں، جیت پر پاکستان کو فورا مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹویٹ صرف مذاق تھا، میرا مقصد کسی کا دل دکھانا ہرگز نہیں تھا، میں پاکستان کی عوام سے بہت پیار کرتا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں