عراقی فوج کی داعش کے دہشتگردوں کو آخری وارننگ

عراقی فوج کی داعش کے دہشتگردوں کو آخری وارننگ

موصل: عراقی فورسز نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے موصل شہر کے قدیمی علاقے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موصل پر قابض داعش کے جنگجو اور حامی ہتھیار ڈال دیں یا پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔

عراقی فورسز نے امریکی عسکری اتحاد کے تعاون سے موصل کی بازیابی کا یہ حتمی مرحلہ اتوار کے روز شروع کیا تھا۔ عراقی فوج کے مطابق جہادی ابھی تک مزاحمت دکھا رہے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق قریب ایک لاکھ شہری اب بھی موصل کے اس قدیمی علاقے میں محصور ہیں۔

مصنف کے بارے میں