بالی ووڈ کے معروف اداکار امرت پل چل بسے

بالی ووڈ کے معروف اداکار امرت پل چل بسے

ممبئی : کئی عرصے سے بولی ووڈ انڈسٹری مین ولن کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار امرت پل 76 برس کی عمر میں چل بسے۔امرت پل کئی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھا، ان کا علاج جاری تھا۔امرت پل بیماری کے باعث آخری چند سال سے شوبز کی دنیا سے دور ہوگئے تھے، جب کہ ان کی جسمانی حالت بھی انتہائی کمزور ہوچکی تھی۔امرت پل نے 80 اور 90 کی دہائی میں کئی بھارتی فلموں میں کام کیا، وہ زیادہ تر ولن کا کردار ادا کرتے تھے۔امرت پل نے ونود کھنہ، امیتابھ بچن، دھرمیندرا سنگھ، متھن چکربورٹی اور انیل کپور سمیت کئی اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکار امرت پل کی بیٹی گیتا نے بتایا کہ ان کے والد کئی عرصے تک ہسپتال میں زیر علاج تھے، مگر انہیں چند روز قبل گھر میں منتقل کیا گیا تھا۔گیتا پل کے مطابق ان کے والد گھر میں چل بسے۔امرت پل نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1986 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جال‘ سے کیا۔اس فلم کے دیگر اداکاروں میں جیتندر، سری دیوی، متھن چکربورٹی، ریکھا اور گلشن گروور شامل تھے۔امرت پل کو سب سے زیادہ شہرت ان اسی سال ریلیز ہونے والی فلم ’پیار کے دو پل‘ سے ملی۔اس فلم میں بھی ان کے ساتھ متھن چکربورٹی، جیاپرادہ، للیتا پور اور سمپل کپاڈیہ نے کام کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں