بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،9 افراد ہلاک

بھارت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،9 افراد ہلاک

نئی دہلی: بھارتی ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ،9 افراد ہلاک ،12ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔
بھارتی ریاست تریپورہ اور جنوبی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری تیز بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، ٗ خاتون سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ ٗ

ندی نالوں میں آنے والی خوفناک طغیانی اور سیلاب سے 12 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے، ان دونوں ریاستوں کے شہری اور دیہی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں نے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا کر دیئے ہیں جس سے تریپورہ میں قومی شاہراہ اور دیگر راستوں پر ٹریفک جام ہو گئی ہے اور سڑکوں ندی نالیوں کا منظر پیش کر نے لگیں۔

محکمہ موسمیات نے ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں