کلثوم نواز کی حالت مزید بگڑ گئی

کلثوم نواز کی حالت مزید بگڑ گئی
کیپشن: وازشریف نے ایک بار پھر دعاؤں کی اپیل کر دی ہے،ٖوٹو وکی پیڈیا

لندن میں زیرعلاج بیگم کلثوم نواز کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وہ بدستور وینٹی لیٹرپر ہیں۔

جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے دیکھ بھال میں مصروف ہیں ،بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے شہباز شریف،اسحاق ڈار اور طارق شفیع  لندن ہسپتال پہنچے ہیں ۔

فرط جذبات میں مریم نواز نے اپنی والدہ کے ہمراہ پرانی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دیں ، جبکہ نوازشریف نے ایک بار پھر دعاؤں کی اپیل کر دی ہے ۔

ڈاکٹرز 24 گھنٹے بیگم کلثوم نوازپر نظر رکھے ہوئے ہیں،مریم نواز اور بیٹے حسین نواز مستقل اسپتال میں ماں کیساتھ ہیں۔والدہ کی حالت نازک ہے،لوگ ابہام کی باتیں کرکےدکھ پہنچارہےہیں۔حسین نوازمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےآبدیدہ ہوگئے۔