آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی، طلال چوہدری

آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی، طلال چوہدری
کیپشن: آئندہ عام انتخابات میں ملک کے عوام مسلم لیگ (ن) کو مسترد کر دیں گے۔ فائل فوٹؤ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی۔

ایک  انٹرویو  میں  انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام حقیقی جج ہیں اور ان کو معلوم ہے کہ کون سی جماعت ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ عالمی اور مقامی غیر جانبدار انداز میں ہونے والے حالیہ سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن میں ووٹ کو عزت دو کے اپنے بیانیئے کے تحت حصہ لے گی۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی جدوجہد جاگیرداروں اور وڈیروں کیخلاف ہے حالانکہ اب وہی ان کی جماعت کا حصہ ہیں اور انہوں نے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں وفادار کارکنوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ مغربی جمہوریت کی بات کی ہے حالانکہ اس جمہوریت کو انہوں نے کبھی اپنے اوپر لاگو نہیں کیا۔ وہ دوہری شخصیت کے مالک ہیں اور فطرتاً وہ ایک غیر سنجیدہ سیاستدان ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم کا مسئلہ اس لئے درپیش ہے کیونکہ بہت سے لوگ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آئندہ عام انتخابات میں ملک کے عوام مسلم لیگ (ن) کو مسترد کر دیں گے۔