خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے سنگین قدم اٹھا لیا

 خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے سنگین قدم اٹھا لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ دی نیوز

لاہور: سابق و زیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی کا انکشاف، پہلی بیوی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔ خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق سے اپنی دوسری شادی کو ظاہر کیا تھا ،جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئیے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مستردکرنے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
   

تفصیلات کے مطابق سال 2018 پاکستان کی پارلیمانی سیاست میں ایک اہم اور تاریخی سال ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ 2 جمہوری حکومتیں اپنے اپنے آئینی ادوار مکمل کر کے رخصت ہو چکی ہے۔2018 انتخابات کا سال ہے۔ایک جانب ملکی اداروں نے انتخابات کی تیاری شروع کر رکھی ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ بھی کل مکمل ہو چکا ہے جس کے بعد کاغذوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اکثریتی پارٹی کے طور پر سامنے آئے گی، طلال چوہدری
  

آرٹیکل 63,62 کی زد میں آنے سے بچنے کے لیے سیاسی رہنمائوں کو کاغذات نامزدگی میں وہ چیزیں بھی سامنے لانی پڑ رہی ہیں جو انہوں نے عرصے سے چھپائی ہوئیں تھیں ،ان میں سے ہی ایک سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ہیں جنہوں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تو اپنی دو بیویوں کا اعتراف بھی کر لیا۔خواجہ سعد رفیق نے کاغذات نامزدگی میں حرا شفیق نامی خاتون کو اپنی دوسری بیوی ڈکلئیر کیا۔خواجہ سعد رفیق کو دوسری بیوی کا اعتراف کرنا مہنگا پڑ گیا۔جس کے بعد غزالہ سعد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

یہ بھی پڑھیں:کلثوم نواز کی حالت مزید بگڑ گئی
   

خیال رہے کہ سابق وزیرریلوے نے عمران خان کے خلاف حلقہ این اے 131 میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جس میں انہوں نے سرکاری ٹی وی کی اینکر پرسن ڈاکٹر شفق حرا کو اپنی دوسری اہلیہ ظاہر کیا ہے۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں