مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں
کیپشن: کاغذات نامزدگی میں مریم نواز نے اثاثوں کی تفصیلات بتا دیں ، فوٹو / فائل

لاہور : مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثوں کی دستاویزات ظاہر کردی .جس میں 4کروڑ92 لاکھ کے تحائف، ساڑھے 17لاکھ کے زیورات، مختلف ملز میں شیئرز اور زرعی اراضی کی مالک ہیں۔کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیے گئے .

یہ بھی پڑھیں:خواجہ سعد رفیق کی دوسری شادی پر پہلی بیوی نے سنگین قدم اٹھا لیا
   

اثاثوں کی دستاویزات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگر ملز، حدیبیہ پیپر ملز، حدیبیہ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈمیں شیئر ہولڈر ہیں۔اس کے علاوہ ان کے حمزہ اسپننگ ملزاور محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں بھی شیئرز ہیں۔دستاویزات کے مطابق مریم نواز 1506 کنال ایک مرلہ زرعی زمین کی مالک ہیں ۔ انہوں نے اپنی فیملی کی زیر تعمیر فلورملزمیں 34لاکھ62ہزارکی سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے۔مریم نواز 4کروڑ92 لاکھ کے تحائف کے ساتھ ساتھ ساڑھے 17لاکھ کے زیورات کی بھی مالک ہیں۔دوسری جانب پیش کی گئی دستاویز کے مطابق مریم نواز اپنے بھائی حسن نواز کی مقروض بھی ہیں۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں