فٹبال ورلڈ کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے

فٹبال ورلڈ کپ میں آج بھی تین میچز کھیلے جائیں گے
کیپشن: image by / STRI Group

روس: فٹبال کے عالمی مقابلوں میں ٹائٹل کی دوڑ جاری ہے ۔ آج ہونیوالے میچز میں رونالڈو   کی ٹیم پرتگال اور مراکش، یوراگوئے اور سعودی عرب جبکہ ایران اور سپین مدمقابل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فٹ بال ورلڈکپ 2018 کے مقابلوں میں سوئیڈن، بیلجیم، انگلینڈ کامیاب
 
 عالمی کپ میں سنسنی سے بھرپور مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں آج بھی تین میچز شیڈول ہیں ۔دن کے پہلے میچ میں سٹار سٹرائیکر رونالڈو کی ٹیم پرتگال کا سامنا کمزور حریف مراکش سے ہو گا ۔گروپ اے میں یوراگوئے اور سعودی عرب کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔یوراگوئے افتتاحی میچ میں فتح سمیت چکا ہےجبکہ سعودی ٹیم تاحال کامیابی نہیں حاصل کر سکی۔گروپ بی کے میچ میں ایران اور سپین کا جوڑ پڑے گا ۔دونوں ہی ٹیمیں ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں ۔

   نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں