اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عہدے سے مستعفی

اٹارنی جنرل اشتر اوصاف عہدے سے مستعفی
کیپشن: فوٹو: فائل

اسلام آباد: اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔اشتر اوصاف نے اپنا استعفیٰ منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے استعفے میں انہوں نے لکھا ہے کہ اٹارنی جنرل آف پاکستان کے طور پر ذمہ داریاں نبھانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔اشتر اوصاف نے 29 مارچ 2016 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

اشتر اوصاف نے نگران پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل عاصمہ حامد کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے چند گھنٹوں بعد استعفیٰ دیا ہے۔ عاصمہ حامد کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی حکومت کی مدت ختم ہونے سے دو روز قبل یعنی 29 مئی کو ایڈوکیٹ جنرل تعینات کیا تھا۔