بال ٹمپرنگ : سری لنکن کپتان دنیش چندی مل پر پابندی عائد

بال ٹمپرنگ : سری لنکن کپتان دنیش چندی مل پر پابندی عائد
کیپشن: فوٹو: کرک انفو

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بال ٹمپرنگ کرنے پر سری لنکن کپتان دنیش چندی مل پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیش چندی مل پر ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی عائد کرنے کے علاوہ 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ اور 2 سسپنشن پوائنٹس بھی دئیے گئے ہیں۔میچ ریفری جواگل سری ناتھ کا کہنا ہے کہ ”واقعے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد یہ واضح ہے کہ دنیش چندی مل نے اپنے منہ سے کسی چیز سے پیدا ہونے والا مصنوعی مادہ نکال کر گیند پر لگایا جو کہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہے۔“

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ”آئی سی سی میچ آفیشلز کے فیصلے کی پوری حمایت کرتی ہے جو ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے بعد کیا گیا، اور ایسا کوئی بھی واقعہ پیش آنے پر یہی کیا جائے گا۔“دنیش چندی مل دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بال ٹمپرنگ کے الزام میں پابندی عائد ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہو گے۔