انشااللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے، سعد رفیق

انشااللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے، سعد رفیق
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور:سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ چودھری نثار اورنواز شریف کے تعلقات چار سال پہلے خراب ہوئے تھے لیکن انشااللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفےق نے کہا کہ ق لیگ بننے سے بڑا نقصان چودھری شجاعت کا ہوااور ان کے جانے سے نواز شریف کو بہت نقصان ہوا۔چودھری شجاعت میاں صاحب کو جو نصیحتیں دیتے تھے ان میں سمجھداری ہوتی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈوری ہلانے کی بات کرتا ہوں تو دوسرے دن جواب مل جاتا ہے، میری لوہے کے چنے والی بات لڑ گئی اور اس بات تو کو ذاتی مسئلہ بنا کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے،چودھری نثار اورنواز شریف کے تعلقات چار سال پہلے خراب ہوئے تھے لیکن انشااللہ چوہدری نثار کو ن لیگ میں واپس لائیں گے۔