نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی

 نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی
کیپشن: Image Source: ICC World Cup Twitter Account

برمنگھم : نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کا 241 رنز کا ہدف آخری اوورز میں حاصل کرلیا ۔کین ولیمسن نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی۔ کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 103 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں پر مقررہ اوورز سے چار بالز پہلے حاصل کر لیا۔

آل راونڈر گرینڈ ہوم نے کپتان کین ولیمسن کے درمیان چھٹی وکٹ پر 91 رنز کی شاندار پارٹنر شپ قائم کی  ۔تاہم گرینڈ ہوم 60 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جب کہ اوپنر گپٹل 35، منرو9، لیتھم اور ٹیلر ایک ایک جب کہ جمی نیشن 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کرس مورس نے 3، رباڈا، نیگڈی اور پھلکوایو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔