سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی ملتان میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں کی شناخت رضوان اور عمران کے نام سے ہوئی، ترجمان سی ٹی ڈی۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 3 ساتھی فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم داعش خراسان کی ملتان میں دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ 3 ساتھی فرار ہو گئے۔


ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت رضوان اور عمران کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جو لاہور میں امریکی شہری وارن وئنسٹائن کےاغوا سمیت کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سمندری فیصل آباد میں کیش وین لوٹنے میں بھی ملوث تھے جنہوں نے لوٹ مار کے دوران تمام سیکیورٹی گارڈز کو قتل کر دیا تھا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گرد دیگر کئی افراد کے اغواء اور قتل میں بھی ملوث تھے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکاخیز مواد، اسلحہ، نقشے اور رقم برآمد ہوئی۔