نواز شریف سے سیاسی ملاقاتیں جیل انتظامیہ نے منسوخ کر دیں

نواز شریف سے سیاسی ملاقاتیں جیل انتظامیہ نے منسوخ کر دیں
کیپشن: نواز شریف سے آج صرف شریف فیملی کو ملاقات کی اجازت دینے کا امکان ہے۔۔۔۔۔۔فوٹو/ ن لیگ فیس بُک پیج

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج حکومتی احکامات پر کوٹ لکھپت جیل میں سیاسی ملاقاتیں منسوخ کر دیں۔جمعرات کا روز سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے لیکن حکومتی احکامات پر جیل انتظامیہ نے آج نواز شریف کی سیاسی ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج صرف شریف فیملی کو ملاقات کی اجازت دینے کا امکان ہے۔ ن لیگی رہنماؤں نے آج نواز شریف کو آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بریفنگ دینا تھی۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے پی سی کا ایجنڈا اور تاریخ نواز شریف کی مشاورت سے ہی طے ہو گی۔