پنجاب پولیس اہلکاروں اور افسروں کے ڈیلی الاﺅنس بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

پنجاب پولیس اہلکاروں اور افسروں کے ڈیلی الاﺅنس بڑھانے کی منظوری دیدی گئی

لاہور:پنجاب کابینہ نے پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی فکس الاﺅنس بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد پنجاب پولیس کے جوانوں اور افسروں کو ڈیلی فکس الاﺅنس دوہزار تیرہ کے تحت ملے گا جبکہ نوٹیفکیشن کے بعد کانسٹبل کی تنخواہ میں ساڑھے چار ہزار، ہیڈ کانسٹبلز اور اے ایس آئیز کی تنخواہ میں پانچ ہزار روپے اضافہ ہوجائیگا۔

اسی طرح سب انسپکٹرز کی تنخواہ میں سات ہزار اور انسپکٹرز کی تنخواہ میں دس ہزار روپے کا اضافہ ہوگا۔ڈی ایس پی کی تنخواہ میں بارہ ہزار اور ایس پی کی تنخواہ میں چودہ ہزار روپے تک بڑھ جائیگی۔

ایس ایس پی رینک سے لیکر ایڈیشنل آئی جیز کے رینک کے افسران کی تنخواہوں میں پندرہ سے لے کر بیس ہزارروپے تک کااضافہ ہوگا۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے فکس ڈیلی فکس الاﺅنس اور دیگر الاﺅنس بڑھانے کی سمری چند ہفتے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوائی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمری منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی کو بھجوادی تھی۔

پنجاب کی کابینہ کمیٹی نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی فکس الاﺅنس بڑھانے کی منظوری دے دی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے پنجاب پولیس کو فکس ڈیلی الاﺅنس 2005کے تحت مل رہی تھا۔