محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی

  محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹؤ

  لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک، لاہور میں ابر رحمت برس پڑا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بیشتر شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی۔ آج لاہور کا درجہ حرارت 39 ڈگری، سرگودھا اور ملتان میں 38 جبکہ فیصل آباد میں 40 سینٹی گریڈ کے آس پاس رہے گا۔ کراچی میں شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، کئی دن سے جاری گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک رہے گا۔

بحیرہ عرب میں آنے والے سمندری طوفان وائیو کے اثرات مکمل طور پر ختم ہوگئے۔ اندرون سندھ اور بلوچستان میں آج سورج آگ برسائے گا، موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تربت میں آج درجہ حرارت 47 تک جائے گا۔ کل دالبندین اور دادو میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخواہ کے اکژ علاقوں میں موسم جزوی ابرآلود رہے گا۔ پشاور سمیت اکثر مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔