فلم ”سپائیڈرمین : فار فرام ہوم “ میرے خیالات سے مطابقت رکھتی ہے، زنڈیا کولمین

فلم ”سپائیڈرمین : فار فرام ہوم “ میرے خیالات سے مطابقت رکھتی ہے، زنڈیا کولمین
فوٹؤ بشکریہ ۔۔۔ یوٹیوب ویڈیو سکرین گریب

لاس اینجلس:ہالی وڈ اداکارہ زنڈیا کولمین نے کہا ہے کہ فلم ”سپائیڈرمین : فار فرام ہوم “ ان کے خیالات سے مطابقت رکھتی ہے۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق زنڈیا کولمین نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ بات بہت اہمیت رکھتی ہے کہ خواتین کو فلموں میں ایک جیسے کرداروں میں نہیں بلکہ مختلف نوعیت کی کہانیوں اور کرداروں میں دکھایا جاتا ہے

اور مجھے خوشی ہے کہ میری آنے والی فلم ”سپائیڈر مین : فار فرام ہوم “ میرے خیالات کے عین مطابق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں فلم میں ”مشیل جونس یعنی ایم جے “ کا کردار دہرا رہی ہوں لیکن ہم اس کردار پر مزید کام کر رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے شائقین اس کردار کو پسند کریں گے۔

ہدایت کار جان واٹس کی سائنس فکشن سپر ہیرو فلم ”سپائیڈر مین : فار فرام ہوم “ ٹام ہولینڈ، سیموئیل ایل جیکسن اور دیگر اداکار شامل ہیں، فلم رواں سال 2جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔