چھکوں ، چوکوں کی بارش ، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 382 رنز کا ہدف دیدیا

چھکوں ، چوکوں کی بارش ، آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 382 رنز کا ہدف دیدیا
image by Twitter

ناٹنگھم : کرکٹ ورلڈ کپ کے 26ویں میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور حریف بنگلہ دیش کو فتح کے لیے 382 رنز کا ہدف دیا ہے ، ڈیوڈ وارنر 166 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 381 رنز بنائے ، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 147 گیندوں پر 166 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔ فنچ نے 51 گیندوں پر 53 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے .

عثمان خواجہ نے 72 گیندوں پر 89 سکور کیے جس میں 10 چوکے شامل تھے ، میکسویل نے 10 گیندوں پر 32 سکور کیے جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے .

سٹوئنز نے 11گیندوں پر 17 سکور کیے جس میں 2 چوکے شامل تھے۔سومیا سرکار نے 8 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں ، متفیض الرحمان نے 9 اوورز میں ایک وکٹ حاصل کی ۔