آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے
image by Twitter

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے جہاں وہ سول، عسکری اور فوجی قیادت سے ملاقات کرینگے۔


 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سینئر سول اور فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے ، آرمی چیف کے ساتھ دیگر سینئر فوجی حکام بھی موجود ہیں ,دورے کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے برطانیہ کے نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کے خلاف برطانیہ میں پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس میں الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ برطانوی نشریاتی ادارے نے غلط رپورٹنگ کے ذریعے پاک فوج کے تشخص کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے۔