ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک، کہیں کہیں بارش برسے گی

ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک، کہیں کہیں بارش برسے گی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے اکثرعلاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، بالائی پنجاب، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں 10 روز بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارش ہوئی۔ بارش کا یہ سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان طاہر کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پسرور شہر و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوٹ ادو اور بالائی علاقوں میں بارش سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔ دریائے سندھ میں کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاو204327 ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر پانی کا بہاو 197632کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع راولاکوٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ملکہ کوہسار مری و گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مری میں بارش کا سلسلہ چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ شہر اور گردنواح میں موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

پنجاب کے ضلع میانوالی شہر اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔