وزیراعظم کا  کل سے بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان

وزیراعظم کا  کل سے بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  کل سے  جزوی طور پر بین الاقوامی پروازوں کی فضائی حدود کھول رہے ہیں،واپس آنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔

12917c2898766671b5777f3cd776dafe

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کل فضائی حدود جزوی طور پرکھولی جائے گی، یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے کیا جارہاہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرےگی، فضائی آپریشن بیرون ملک کام کرنے والوں کے لئے معاون ہوگا، کورونا وبا کے دوران انہوں نے حوصلے سے کام لیا ہمیں فخر ہے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا واپسی پر خیر مقدم کرتے ہیں، واپس آنے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت دی جائے گی۔