پی سی بی کا شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کےلئے خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ

پی سی بی کا شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کےلئے خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو دورہ انگلینڈ کےلئے خصوصی چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا شعیب ملک 24 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں جوائن کریں گے۔

اس سے قبل وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ وہ گذشتہ پانچ ماہ سے اپنے اہل خانہ سے نہیں مل پائے۔کورونا وائرس کے سبب بین الاقوامی سفری پابندیوں کے پیش نظر قومی کرکٹر کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک بھارت جبکہ شعیب ملک سیالکوٹ میں مقیم ہیں۔

سفری پابندیوں سے قبل شعیب ملک ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے میں مصروف تھے۔ 20 فروری کو شروع ہونے والا ایونٹ 17 مارچ کو التواءکا شکار ہوگیا تھا۔