تفریحی ٹیکس ختم کرنے پر سینما انڈسٹری کا خیرمقدم

تفریحی ٹیکس ختم کرنے پر سینما انڈسٹری کا خیرمقدم

لاہور: سینما انڈسٹری سے منسلک افراد نے نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ میں سینما گھروں سے تفریحی ٹیکس ختم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

نئے مالی سال میں پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کو بیس سے کم کر کے پانچ فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ  تیس جون دو ہزار اکیس سینما گھروں کو انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی سے مستثنیٰ بھی قرار دیا گیا ہے۔چیئرمین فلم ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن زوریز لاشاری نے ڈیوٹی کم کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ مطالبہ بھی کیا کہ ایک سال کے استثنٰی کی رعایت میں توسیع کی جائے۔

چیئرمین فلم ایگزیبٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کا فصلہ اچھا ہے لیکن سینما مالکان کا بہت نقصان ہو چکا ہے ، کم از کم پانچ سال کا ٹیکس معاف کیا جانا چاہیے۔چیئرمین سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ انڈسٹری زوال کا شکار تھی، حکومتی فیصلہ لائق تحسین ہے۔چیئرمین سینما مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا حکومتی فیصلے کے متعلق کہنا تھا کہ بہت اچھا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سے معاشی استحصال کا خاتمہ ہوگا۔