شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 دہشت گرد ہلاک
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گردہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں نائیک نزاکت خان شہید ہوگئے، ان کا تعلق اٹک سے تھا۔

 شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد شمالی وزیرستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔