واٹس ایپ کا بغیر انٹرنیٹ کنکشن ایپ استعمال کرنیکی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ

واٹس ایپ کا بغیر انٹرنیٹ کنکشن ایپ استعمال کرنیکی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: واٹس ایپ کا بغیر انٹرنیٹ کنکشن ایپ استعمال کرنیکی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

کیلی فورنیا: دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ایپ سے فی الحال فائدہ اٹھانے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کے محتاج ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اہم فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی جلد ہی ایک ایسا نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر کئی ڈیوائسز پر واٹس ایپ استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

9b517dbcdf1bd1166a94db93c95c625e

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا ملٹی ڈیوائس فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے جو کہ آئندہ دو ماہ کے دوران اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ٹیسٹر دونوں کے لیے لانچ کروایا جائے گا۔

ٹیکنالوجی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ اور اور واٹس ایپ کے سی او مارک زکر برگ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ ملٹی ڈیوائس فیچر دو مہینوں کے دوران متعارف کروایا جائے گا تاہم فیچر کو مزید بہتر بنانے میں کچھ وقت درکار ہو گا۔