الیکشن سے متعلق بنائے گئے حکومت کے قوانین ناقابل قبول ہیں، سراج الحق

الیکشن سے متعلق بنائے گئے حکومت کے قوانین ناقابل قبول ہیں، سراج الحق
کیپشن: الیکشن سے متعلق بنائے گئے حکومت کے قوانین ناقابل قبول ہیں، سراج الحق
سورس: فائل فوٹو

فیصل آباد: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے الیکشن سے متعلق بنائے گئے قوانین ناقابل قبول ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ابھی بجٹ پاس بھی نہیں ہوا اور حکومت نے یوٹرن لینا شروع کردیے ہیں۔ یہ حکومت مہنگائی کا سونامی لے کر آئی ہے ،گذشتہ تین سالوں میں عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  حکومت نے رات کے اندھیرے میں الیکشن ترامیم کے قوانین پاس کروائے جو ناقابل قبول ہیں، حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر شفاف الیکشن کا لائحہ عمل بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا عالمی مالیاتی اداروں کا ایجنڈا ہے، موجودہ حکومت نے عوام کو دھوکہ دیا،کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، نیب کو چینی،ادویات اور آٹے کے اسکینڈل پر بھی نوٹس لینا چاہیے، اپوزیشن کودبانے کیلئے نیب کو استعمال کیا جارہا ہے۔