محمد حفیظ، فخر زمان کا پرفارم نہ کرنا لاہور قلندرز کے باہر ہونے کی وجہ بنی: سلمان بٹ

محمد حفیظ، فخر زمان کا پرفارم نہ کرنا لاہور قلندرز کے باہر ہونے کی وجہ بنی: سلمان بٹ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر سلمان بٹ نے فخر زمان اور محمد حفیظ کے آؤٹ آف فارم ہونے کو لاہور قلندرز کے باہر ہونے کی وجہ قرار دیا ۔

پی ایس ایل سیزن چھ میں لاہور قلندرز کا سفر ختم ہونے پر جہاں فینز مایوس ہیں وہیں قومی کرکٹرز بھی افسردہ نظر آتے ہیں ۔ سابق کپتان اظہر علی کہتے ہیں لاہور قلندرز کا آغاز اچھا تھا ، مگر ان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنیوالی ٹیموں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فائنل فور میں آنیوالی چاروں ٹیمیں اپنی ہی ہیں ۔

واضح رہے کہ سابق کپتان کی نظر میں پشاور زلمی پی ایس ایل جیت سکتی ہے مگر ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا چانس بھی بن سکتا ۔دونوں کرکٹرز نے پی ایس ایل میں نوجوان باولرز بالخصوص شاہنواز دھانی کی کارکردگی کی تعریف کی ، بیٹنگ میں نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے گراس روٹ لیول پر لمبے طرز کے کرکٹ ٹورنامنٹس کے انعقاد پر زور دیا ۔