سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف مقدمہ درج

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کیخلاف سرکاری اراضی اپنے نام کروانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، مقدمے میں اُن بھائیوں کو بھی نامزہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر سابق وزیر اعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مقدمے میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں جبکہ متن میں لکھا گیا کہ عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا اور 1986 میں منتقلی ظاہر کرکے زمین ہتھیائی ۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما پہلے ہی کئی بار اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں ملک میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ۔

مصنف کے بارے میں