اربوں روپے کی کرپشن ، عثمان بزدار گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت پہنچ گئے 

اربوں روپے کی کرپشن ، عثمان بزدار گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت پہنچ گئے 
سورس: File

لاہور:  سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی انٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ۔ اینٹی کرپشن حکام نے عثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ جبکہ عثمان بزدار  نے حفاظتی  ضمانت کیلئےلاہور ہائیکورٹ بہاولپور پنچ سے رجوع کرلیا۔

کرپشن کے خلاف آواز بلند کرنے والی پاکستان تحریک انصاف کے اپنے وزیراعلی  پنجاب عثمان بزدار کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا۔عثمان بزدار اور ساتھیوں نے غیر قانونی طور پر تقریباً 900 کنال سرکاری زمین  اپنے نام الاٹ کرالی۔ 

اینٹی کرپشن حکام نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔  درخواست گزار بشیر احمد چوہان نے 28-07-2018 کو   ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ملزمان کے خلاف درخواست دائر کی تھی  جس پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نے انکوائری کی ۔

اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کرکےگرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی ہیں۔  دوسری جانب عثمان بزدارنے حفاظتی  ضمانت کیلئے   لاہور ہائیکورٹ بہاولپور پنچ سے رجوع کرلیا ۔عدالت نے 30 جون تک حفاظتی  ضمانت منظور کرلی۔ 

مصنف کے بارے میں