آئی ایم ایف پروگرام 48 گھنٹے میں بحال ہوجائے گا، وزیر اعظم ٹیکس بڑھانے کے مخالف ہیں: مفتاح اسماعیل 

آئی ایم ایف پروگرام 48 گھنٹے میں بحال ہوجائے گا، وزیر اعظم ٹیکس بڑھانے کے مخالف ہیں: مفتاح اسماعیل 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف پروگرام ایک دوروز میں بحال ہونے کی نوید سنا دی ہے ۔کہتے ہیں حکومتی نظام کی بہت بڑی کمزوری کا بھی انکشاف کردیا۔

نیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ  ملک میں 80ٹن سونا اسمگل ہوتا ہے جبکہ قانونی طورپر صرف 15کلوسونا درآمد ہوتا ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف ٹیکس بڑھانے کے مخالف ہیں میں ان کو کہتا ہوں ٹیکس نہیں بڑھائیں گے تو ملک کیسے چلے گا۔

وزیر خزانہ  نے کہا ہے کہ  آئی ایم ایف پروگرام ایک آدھ دن میں بحال ہو جائے گا ۔ صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگے گا تاہم غریب طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں ۔ سالانہ بارہ لاکھ روپے تک استثنیٰ برقرار رہے گا۔

مصنف کے بارے میں