کابینہ کا اجلاس کل طلب ، سکوک بانڈ کے اجرا کی منظوری دی جائے گی 

کابینہ کا اجلاس کل طلب ، سکوک بانڈ کے اجرا کی منظوری دی جائے گی 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاہے۔ کابینہ کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سکوک بانڈ کے اجرا کی منظوری ایجنڈا میں شامل    ہے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں 7 نکاتی ایجنڈا پرغور ہوگا ۔ سکوک بانڈزقانونی رکاوٹ کے بغیر اداروں کے عوض جاری ہونگے۔ کابینہ کو جی ایس پی پلس سٹیٹس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ 

ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کےتحت اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ مختلف امور پر ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کورونا سے بچاؤ کے انجکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

 کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔ کابینہ لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، پشاور، کوئٹہ ، کراچی ، سکھر ائیر پورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولیس سٹیشن بنانے کی منظوری دے گی۔

مصنف کے بارے میں