یواے ای سے معاہدہ کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم فارغ ، پارلیمنٹ تحلیل 

یواے ای سے معاہدہ کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم فارغ ، پارلیمنٹ تحلیل 
سورس: File

تل ابیب : یواے ای سے معاہدہ کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم کی چھٹی ہوگئی ۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔  اگلے ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی جس کے بعد لیپڈ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ 

  

وزیر اعظم  لیپڈ اور بینیٹ نے جون 2021 میں دو سال کے سیاسی تعطل کے بعد ایک غیر متوقع اتحاد قائم کیا تھا، جس سے سابق وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ریکارڈ  12 سالہ دور حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔  تاہم اقتدار میں آنے کے بعد دائیں بازو کی مخلوط حکومت شروع سے ہی کمزور تھی۔

  

اطلاعات کے مطابق ملکی پالیسی پر مختلف رائے رکھنے والے  8 دھڑوں پر مشتمل یہ اتحاد اس وقت ٹوٹنا شروع ہوا جب مٹھی بھر اراکین نے اس اتحاد کو ترک کر دیا۔

مصنف کے بارے میں