پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ 

پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر، الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ 
سورس: File

اسلام آباد:  پٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد متحدہ عرب امارات  میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

  

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔نیو آٹو نامی کمپنی کے سی ای او بلال نصر نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے بہت زیادہ بچت ہوتی ہے۔

  

انہوں نے کہا کہ روایتی ایندھن پر ہر ماہ 2 ہزار درہم خرچ کرنے کی بجائے اسی رقم کو ہم نئی الیکٹرک گاڑی کی قسطیں ادا کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ روایتی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باعث الیکٹرک گاڑیوں کی طلب بڑھی ہے۔

یہ کمپنی دنیا بھر سے الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرتی ہے اور طلب بہت زیادہ بڑھنے کی وجہ سے یو اے ای میں ان گاڑیوں کی قلت بھی ہوگئی ہے۔

ایک سروے میں دریافت کیا گیا تھا کہ یو اے ای کے 52 فیصد شہری ہائبرڈ یا الیکٹرک گاڑی خریدنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

یوکرین جنگ کے باعث یو اے ای میں جنوری 2022 سے جون تک ایندھن کی قیمتوں میں 56 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 4 درہم کے قریب ہے۔

مقامی ماہرین کے مطابق وقت کے ساتھ الیکٹرک گاڑیوں میں دلچسپی بڑھنا قدرتی ہے، مگر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کو نئی ٹیکنالوجی کی طرف زیادہ متوجہ کیا ہے۔

یو اے ای میں متعدد شاپنگ مالز اور عمارات میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے مفت چارجنگ اور پارکنگ بھی فراہم کی جارہی ہے۔اسی طرح یو اے ای میں ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں کو ٹیکس فری بھی قرار دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں