سکھر میں ساتویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آؤٹ

سکھر میں ساتویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آؤٹ

سکھر: محکمہ تعلیم سندھ کا ایک اور کارنامہ، سکھر ریجن میں آج صبح ہونےوالا ساتویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  پرچہ آوٹ ہونے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر جام مہتاب ڈہر نے نوٹس لیتے ہوئے سکھر ریجن میں پرچہ ملتوی کردیاجو اب 22مارچ کو لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ا س سے پہلے ریاضی کے پرچے میں بھی طلبا کو ساتویں کی جگہ آٹھویں جماعت کا پرچہ دیا گیا تھا.