ویلنگٹن: نیوزی لینڈ‌ نے استثنیٰ کا حق استعمال کرتے ہوئے پولیس کو تفتیش کی اجازت نہ دینے کے بعد ایک امریکی سفارتکار کو ملک سے نکال دیا۔ امریکی سفارتکار مبینہ طور پر 12 مارچ کو پیش آنے والے ایک واقعے میں ملوث تھا جبکہ پولیس کی جانب سے سفارتکار سے پوچھ گچھ کی درخواست کو سفارتخانے نے مسترد کر دیا تھا۔

اس کے بعد نیوزی لینڈ نے امریکہ سے اس کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ سفارت کار ملک چھوڑ چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں