ٹرمپ انتخابی مہم اور روس میں خفیہ رابطوں کا ثبوت نہیں ملا، ڈیون نونس

ٹرمپ انتخابی مہم اور روس میں خفیہ رابطوں کا ثبوت نہیں ملا، ڈیون نونس

واشنگٹن: ڈیون نونس نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا کہ صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ کی ٹیم اور روس کے درمیان کسی قسم کے خفیہ رابطے تھے۔

دوسری جانب انٹیلی جنس کمیٹی نے آج ایف بی آئی اے کے سربراہ جیمز کومے کو طلب کر رکھا ہے۔ جن سے اس حوالے سے مزید سوالات کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ صدر ٹرمپ کی جانب سے باراک اوباما پر ان کے فون ٹیپ کرنے کے الزامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں