شرجیل میمن الزامات کے بجائے عدالتوں کا سامنا کریں: لیگی رہنما

شرجیل میمن الزامات کے بجائے عدالتوں کا سامنا کریں: لیگی رہنما

لاہور: شرجیل میمن کی نیب اور رانا مشہود پر تنقید کا ن لیگی دستے نے جواب دے دیا۔ صوبائی وزیر رانا مشہود کہتے ہیں کہ نیب نے ان کیخلاف بھی کارروائی کی تاہم کچھ ثابت نہ ہو سکا۔ شرجیل میمن دوسروں پر الزامات کے بجائے مقدمات کا سامنا کریں۔

اسی بارے میں صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ رانا مشہود کی ویڈیو کسی سرکاری فنڈز میں خردبرد ثابت نہیں کرتی اگر کسی کو اعتراض ہے تو پنجاب حکومت انکوائری کرانے کیلئے تیار ہے۔

ن لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نیب پر کوئی دباؤ نہیں۔ چیئرمین نیب آزادی سے کام کر رہے ہیں اور شرجیل میمن نے کچھ کیا ہے تبھی ان کیخلاف ریفرنس بنا۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں