اینٹی کرپشن کی حالیہ کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا: غلام قادر تھیبو

اینٹی کرپشن کی حالیہ کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا: غلام قادر تھیبو

کراچی: چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے بدین اور مٹھی میں اینٹی کرپشن دفاتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا اینٹی کرپشن کی حالیہ کارروائیوں سے عوام کا اعتماد بحال ہوا۔ صحت، تعلیم اور محکمہ خوراک کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

شکایات کے ازالے کیلئے جلد کارروائیاں کی جائیں گی۔ غلام قادر تھیبو نے اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کو بغیر کسی خوف کے کرپشن کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا بہت جلد سندھ کے تمام سرکل دفاتر کا سرپرائز دورہ کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں