ضمانت میں توسیع کیلئے شرجیل میمن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

ضمانت میں توسیع کیلئے شرجیل میمن اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اسلام آباد ائیکورٹ میں پیش ہو گئے ہیں۔ شرجیل انعام میمن عدالت سے ضمانت میں توسیع کی استدعا کریں گے۔ دوسری جانب درخواست ضمانت مسترد کرانے کیلئے نیب نے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ حفاظتی ضمانت منسوخ کرانے کیلئے نیب کی لیگل ٹیم نے ٹھوس شواہد جمع کر لیے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں لیگل ٹیم عدالت میں دلائل پیش کریگی اور شرجیل میمن کی ضمانت خارج کر کے نیب تحویل میں دیے جانے کی استدعا کرے گی۔

واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن نے 2015 میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار کرلی تھی، تقریباً 2 سال تک وہ بیرون ملک رہنے کے بعد 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تو انہیں قومی احتساب بیوروکے اہلکاروں نے ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا تھا۔ تاہم 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ کرنے اور ضمانتی کاغذات دیکھنے کے بعد رہا کردیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں