خواجہ آصف کی وکٹ گرانے کی پی ٹی آئی کی دوسری کوشش بھی ناکام

خواجہ آصف کی وکٹ گرانے کی پی ٹی آئی کی دوسری کوشش بھی ناکام

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے نظرثانی اپیل پر سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران عثمان ڈار کے وکیل نے تکنیکی قانونی نکات پر دلائل دیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کوئی گراؤنڈ موجود نہیں جس پر نظر ثانی کی جائے۔

سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا تھا۔ عدالت نے خواجہ آصف کی کامیابی برقرار رکھتے ہوئےعثمان ڈار کی نظرثانی اپیل خارج کر دی۔

واضح رہے خواجہ آصف نے حلقہ این اے 110 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے مدمقابل امیدوار تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا اور الیکشن کمیشن سے خواجہ آصف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں